ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : پھالگنی ندی میں تیراکی کے دوران دو نوجوان ہوئے غرقاب

منگلورو : پھالگنی ندی میں تیراکی کے دوران دو نوجوان ہوئے غرقاب

Mon, 30 Sep 2024 13:22:53    S.O. News Service

منگلورو ، 30 / ستمبر (ایس او نیوز) مالاور پل کے قریب پھالگنی ندی میں تیراکی  کے دوران غرقابی کی وجہ سے دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ ارون (19 سال) ، دیکشیت (20 سال) ، سمیت (20 سال) اور انیش  (19 سال) نامی چار دوست ایک ساتھ تیرنے کی غرض سے ندی میں اترے ۔ بد قسمتی سے انیش اور سمیت پانی کے تیز بہاو میں اپنے توازن کھو بیٹھے اور غرقاب ہوگئے ۔
    
ندی میں غرق ہوئے نوجوانوں کے لئے پولیس اور فائر سروس کے عملے نے کل دیر رات تک تلاشی مہم چلائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ انیش ایک سوڈا فیکٹری میں ملازم تھا اور سمیت کوٹارا کے ایک گیریج میں ملازمت کر رہا تھا ۔
 


Share: